We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

2018 میں صوبائی ریونیو محصولات کی بدولت 376ارب روپے حاصل کریں گے، ملک انور

2018 میں صوبائی ریونیو محصولات کی بدولت 376ارب روپے حاصل کریں گے، ملک انور

شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای پیمنٹ اور ای گورننس کا نظام قائم کریں گے، صوبائی وزیر مال کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے بجٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور صوبائی محصولات ریونیو کے ذریعے 376ارب روپے حاصل کرنیکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ملک انور نے کہا کہ حکومتی سطح پر مکمل ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام لارہے ہیں تاکہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اصلاحات کرنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریونیو کی مد میں 16کھرب اور 12ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت وفاق سے 12ارب کی آمدن متوقع ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسز کی مد میں 276ارب اور نان ٹیکسز ریونیو کی مد میں 100ارب روپے کا تخمینہ شامل ہے۔سالانہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 238ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آجکا بجٹ پاکستان کی ترقی کے لئے ایک نئی نوید بن کر سامنے آئے گا اور تحریک انصاف کے 100روزہ پلان کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com