We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمنی بندرگاہوں پر لنگر انداز : عرب اتحاد

امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمنی بندرگاہوں پر لنگر انداز : عرب اتحاد

ریاض (یو این این)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمن کی بندر گاہوں پر لنگر انداز ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم کررکھا ہے۔ عرب اتحاد تمام معیارات اور انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کررہا ہے۔ یمنی بندرگاہوں پر پہنچنے والے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے 22 ریلیف چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور عرب اتحاد کے انسانی امداد کے منصوبے کے تحت اب تک نو لاکھ 59 ہزار یمنیوں کو امداد ی سامان پہنچایا جاچکا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے یمنی حکومت کے حوالے سے بتایا کہ اس نے میڈیا کے پیشہ ور حضرات کو یمن میں داخل ہونے سے نہیں روکا ہے بلکہ اس نے ان کے ملک میں داخلے کے عمل میں سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی حکومت نے دہشت گردوں کو کوئی رقم ادا نہ کرنے کا عزم کررکھا ہے۔انھوں نے حوثی جنگجوؤں پر زوردیا کہ انھیں بین الاقوامی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں کو اسکولوں سے نکال کر جنگ میں جھونک رہی ہے۔انھوں نے یمن میں تاریخی عمارات اور آثار کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی اسمگلنگ کی روک تھام کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com