We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

148 ارب روکی خطیر رقم بجٹ سرپلس کے طور پر مختص کی ہے، مخدوم ہاشم

148 ارب روکی خطیر رقم بجٹ سرپلس کے طور پر مختص کی ہے، مخدوم ہاشم

اصلاحی بجٹ کا ٹوٹل حجم 2026 ارب 51 کروڑ روپے ، ترقیاتی اخراجات کے لئے 238 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی
ADP میں مجموعی طور پر 20 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مختص ، 12 ارب روپے نئی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے
تحریک انصاف کا ااصلاحی ایجنڈہ عوام دوست ایجنڈہ ہے جس کا مرکز پاکستان کے عوام ہیں، صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اصلاحی بجٹ کا ٹوٹل حجم 2026 ارب 51 کروڑ روپے ہو گا۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 238 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ما لی سال 2018-19 میں جاریہ اخراجات کا کل تخمینہ 1264 ارب روپے ہے۔ جس میں تنخواہوں کی مد میں 313 ارب روپے، پنشن کی مد میں 207 ارب روپے، مقامی حکومتوں کے لئے 438 ارب روپے اور سروس ڈیلوری اخراجات کے لئے 305 ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے 148 ارب روکی خطیر رقم بجٹ Surplus کے طور پر مختص کی ہے تاکہ ملک کو درپیش سنگین معاشی بحران پر کنٹرول کے لیے وفاقی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا جا سکے۔ تعلیم کا مجموعی بجٹ 373 ارب روپے کی رقم مختص کیا گیا ہے ۔ جو گزشتہ مالی سال سے 28 ارب روپے زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کا 8فیصد صحت کے لیے مختص کیا گیا تھا جبکہ اس سال ترقیاتی پروگرام کا 14فیصد صحت کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔صاف پانی کی فراہمی اور نکاسئ آب کے لئےADP میں مجموعی طور پر 20 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔ جس میں سے 12 ارب روپے نئی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں پروڈکشن سیکٹر کے لئے مجموعی طور پر 93 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 81 ارب 30 کروڑ روپے تھی۔ حکومت نے کسان بھائیوں کی خوشحالی کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں رواں مالی سال کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ااصلاحی ایجنڈہ عوام دوست ایجنڈہ ہے جس کا مرکز پاکستان کے عوام ہیں۔صوبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی تعلیم ،صحت،مکان اور روز گار کو مد نظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے تاکہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ نئی حکومت کا 100روزہ ایجنڈہ اس تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گا ثابت ہو گا جس کا عزم لے کر تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی۔آخر میں صوبائی وزیر نے تمام اراکین اسمبلی اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے محکموں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اپوزیشن مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے اپوزیشن اراکین سے دعوت دی کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر صرف پاکستان کی خاطر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com