We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

100روزہ پلان ہر لحاظ سے عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا ، سعید الحسن

100روزہ پلان ہر لحاظ سے عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا ، سعید الحسن

موجود وسائل کے مطابق بہترین حکمت عملی سامنے لا رہے ہیں ،عام آدمی کو روز مرہ زندگی میں نمایاں بہتری محسوس ہو گی
عمران خان کے وژن کے مطابق 100روزہ پلان سے ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، صوبائی وزیر اوقاف
لاہور(یو این این )صو بائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے پیر کے روز اپنے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ جلد پنجاب کے مختلف محکموں میں 100روزہ پلان پر تیزی سے جاری کام کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد حتمی شکل دے کرنومبر کے پہلے ہفتہ میں ہی وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ 100روزہ پلان ہر لحاظ سے عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا جس کے تحت آنے والے برسوں کیلئے ہر شعبے میں واضح تبدیلی لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ موجود وسائل کے مطابق بہترین حکمت عملی سامنے لا رہے ہیں جس سے عام آدمی کو روز مرہ زندگی میں نمایاں بہتری محسوس ہو گی ۔وزیر اوقاف نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ حکومت کی بد عنوانی ہر شعبہ میں آڑے آرہی ہے ،خزانہ خالی پڑا ہے اورہر اہم محکمہ مقروض ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ 100روزہ پلان کا مقصد عمران خان کے وژن کے مطابق ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے وزراء صاحبان مربوط اقدامات اور ٹھوس تجاویز کے ساتھ سامنے آرہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،زراعت اور لایؤ سٹاک جیسے محکموں سے عام آدمی کا بلاواسطہ تعلق ہے اور یہاں بہتری لانے کی بڑی گنجائش موجود ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے تمام شعبوں میں نمایا ں بہتری لانے کے خواہاں ہیں اور اس ضمن میں ان کی ہدایات پر 100فیصد عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں غیر موجود سہولتوں اور ملازمین کے عداد و شمار کا ڈیٹا بیس کمپیوٹر رائز کرنے ،تمام سکولوں میں ایوننگ شفٹ کے اجراء اور دیگر اہم امور کے بارے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبہ پر عمل درآمد تک اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com