We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے افسران جذبے اور محنت سے کام کریں، چیف سیکرٹری پنجاب

100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے افسران جذبے اور محنت سے کام کریں، چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور (یو این این )چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ میں ایڈ منسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایات دیں کہ ڈپٹی کمشنر منتخب نمائندوں سے بہتر تعلقات رکھتے ہوئے قوائد و ضوابط کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں، اگر کسی افسر کو سرکاری امور کی انجام دہی میں کو ئی مسئلہ درپیش ہے تو سینئرز سے رہنمائی لیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، مقننہ ، انتظامیہ اور میڈیا کا قوم کی رہنمائی میں اہم کردار ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سیاسی مداخلت سے متعلق ڈپٹی کمشنرز کے خطوط پرراولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقادسمیت دیگر اہداف کے حصول کیلئے نہایت محنت سے کام کیا ہے اور اب اسی قومی جذبہ کے تحت حکومت کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے بھی افسران جذبے اور محنت سے کام کریں۔ چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ امن و امان ، تعلیم، صحت اورماحولیات کے شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، لہذٰا مستقبل کے اہداف کے حصول کیلئے افسران اراکین اسمبلی سے رابطہ کار بڑھائیں، انہوں کہا کہ اضلاع کی سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کمیٹیوں میں اراکین اسمبلی کونمائندگی دی جائے۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ضمنی انتخابات کی تیاری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com