We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یونیورسٹیز محض تعلیمی درسگاہیں ہی نہیں آنیوالی نسل کی پناہ گاہیں ہیں، گورنر

یونیورسٹیز محض تعلیمی درسگاہیں ہی نہیں آنیوالی نسل کی پناہ گاہیں ہیں، گورنر

جلد عوام کو ان شعبوں میں اصلاحی انقلابی تبدیلیاں نظر آئیں گی، وائس چانسلرز سے ملاقات میں گفتگو
موجودہ حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پی ایم ایس افسران (کے پی کے ) سے گفتگو
لاہور (یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز محض تعلیمی درسگاہیں ہی نہیں بلکہ آنے والی نسل کی پناہ گاہیں ہیں جہاں سے ان کو اپنے اور ملک کے محفوظ مستقبل کو پروان چڑھانا ہے۔ایسی یونیورسٹیز جن کے کیمپسز محض عمارتیں اور یونیورسٹیز کے معیار تعلیم پر پورا نہیں اترتے وہ بند کر دئیے جائیں گے۔ تعلیم چند افراد کی خوشنودی اور مرضی کا نہیں بلکہ نوجوان نسل کی امانت ہے۔ان خیالات کا اظہارْ انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹیز لاہور،ہیلتھ سائنسز لاہور،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور پنجاب میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرز موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس بات کا قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ تعلیم اور صحت کے میدان میں کوئی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔عوام کو بہت جلد ان شعبوں میں اصلاحی انقلابی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ اْنہوں نے وائس چانسلر حضرات سے کہا کہ آپ حضرات اپنے علم اور تجربات کی بنیاد پر ایسے عہدوں پر فائز ہیں جہاں سے دور رس تبدیلیاں اور اثرات مرتب کئے جا سکتے ہیں۔میَں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ آپ اپنی اپنی درسگاہوں میں عملی اور جامعہ اقدامات اٹھائیں گے جو آنے والے وقت میں ملک و قوم کے لئے باعث فخر ہوں۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز حضرات کو زور دے کر کہا کہ تبدیلی اس وقت معاشرے میں اور اس سے وابستہ اداروں میں نظر آئے گی جب حقدار کو اس کا حق اور میرٹ کو اولین ترجیح ہو گی۔اْنہوں نے وائس چانسلر اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کریں اس سے فنڈز کی بچت ہو گی۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ بارش کے پانی کو محفوظ کیا جائے اور اس پانی کو زراعت ، فش فارمنگ اور دیگر ذرائع کے لئے بھی استعمال میں لائیں نیز طلبا ء کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائیں۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی مینجمنٹ سروس (کے پی کے) کے افسران سے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی ہدایت پر قومی و سائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیات کا مضبوط نظام لایا جارہا ہے جس میں مقامی نمائندے نہ صرف باختیار ہوں گے بلکہ اپنی مرضی سے ترقیاتی فنڈز بھی استعمال کرسکیں گے۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور ارکان اسمبلی عوامی خدمت کے یکساں مقاصد میں کامیابی کے لئے مربوط لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ مثبت تبدیلی کے واضح اثرات نظر آئیں۔16

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com