We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور کی بحالی کے لئے 8 رکنی کمیٹی قائم

یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور کی بحالی کے لئے 8 رکنی کمیٹی قائم

لاہور(یو این این )سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ثاقب ظفر نے یو سی ایچ بحالی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جواد ساجد خان8رکنی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔رکن قومی اسمبلی شنیلا روتھ، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم ، چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر شکیل احمد، انتھونی اعجاز لیموئل ، ریورنڈ ڈاکٹر ماجد عبیل اور ڈاکٹر کرسٹی منیر ممبر ہوں گے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (29نومبر) پی کے ایل آئی کے کمیٹی روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کی ری ویمپنگ کے لئے تمام امکانات کا جائزہ لے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com