We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یوم آزادی کے موقع پر گورنر پنجاب کا پیغام

یوم آزادی کے موقع پر گورنر پنجاب کا پیغام

لاہور(یو این این)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان خالق کائنات کی طرف سے ایک بہت بڑا انعام ہے ۔ ہمیں اس پر مسرت موقع پرملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کاعہد کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14 ۔ اگست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد مملکت کے حصول کے لئے دی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں وطن عزیز کو غربت ، پسماندگی اورجہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور اسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کا عزم کرنا ہو گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو درپیش چلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد ، یگانگت ، باہمی روادای اور بھائی چارے کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے بالخصوص نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقبالؒ کے پیغام ’’ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ‘‘ اور بابائے قوم کے فرمان ’’ایمان،اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل پیرا ہو کر خود کو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے وقف کردیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com