We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یوم آزادی پر ہمیں جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ درخت لگانے کی بھی اشد ضرورت

یوم آزادی پر ہمیں جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ درخت لگانے کی بھی اشد ضرورت

بہاول پور(یو این این )درخت خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کے ضامن ہیں۔گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہیے۔ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینا چاہتے ہیں تو ہمیں شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمیرا صالح اور پرنسپل دی نالج سکول صدف فرحان نے ہم پاکستان، ای بہاول پور اور ایگری ہنٹ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان کو شدید ماحولیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔درخت زمین کے پھیپھڑے ہیں جو ماحول کو صاف رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔اس موقع پر اسلم خان ایڈوکیٹ، میاں عمر امجد اور سعد لرحمٰن ملک نے طلبہ و طالبات کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کا اس دنیا کے علاوہ آخرت میں بھی کثیر اجر ہے۔اس یوم آزادی پر ہمیں جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ درخت لگانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پروائس پرنسپل قراۃ العین، ایم ڈی فرحان، فیض رسول ہاشمی، محمد اویس، شجاعت صدیقی، بشریٰ نسرین، ریحانہ پروین، نرگس رشید، شازیہ لاشاری اور زاہدہ صدیقی کے علاوہ طلبہ و طالبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com