We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلہ میں جنا ح ہال لاہور میں ہلالِ استقلال کی تقریب

یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلہ میں جنا ح ہال لاہور میں ہلالِ استقلال کی تقریب

لاہور ( یو این این)یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلہ میں ہلالِ استقلال کی تقریب جناح ہال لاہور میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد 1965کی پاک بھارت جنگ میں محبِ وطن شہریوں کی جرأت و استقامت اور بہادری کا وہ اعتراف ہے جس میں لاہور کو ہلالِ استقلال کا پرچم عطا کیا گیا تھا۔ امسال ہلالِ استقلال کی اس تقریب میں مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ مہمانِ خصوصی کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ گروپ کیپٹن پی اے ایف ظفر الاسلام، لیفٹیننٹ کمانڈر نیول عبدالباسط،اسٹیشن کمانڈر پاک آرمی، ڈی جی رینجر پنجاب ، سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ، کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق، چیف آفیسر، مسعود محمود تمنا، پی ایس او ٹو مےئر لاہور میاں وحید الزمان ، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑہ اور دیگر افسران نے مہمانِ خصوصی کو خوش آمد ید کہا۔ مہمانِ خصوصی کی آمد پربلدیہ عظمیٰ کے دو ننھے منے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔بلدیہ عظمیٰ کے سکولوں کے سکاؤٹس نے تالیاں بجا کر مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ میئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے تقریب کے شرکاء سے مصافحہ کیا ۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مہمانِ خصوصی نے سول ڈیفنس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کیا اوربعدازاں ہلال استقلال کا پرچم لہرایا۔رسمِ پرچم کشائی کے بعدمہمانِ خصوصی روز گارڈن میں پولیس بینڈ کے پاس گئے۔ پولیس بینڈ نے قومی ترانے کی مختلف دھنیں پیش کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی بچیوں نے ماسٹر شہزاد کی کمپوزنگ پر ملی نغمے پیش کئے۔مےئر لاہور نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب چالاک دشمن نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تو لاہور کے شہریوں نے اپنی نیندیں نچھاور کرکے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جانبازی اور جوانمردی کا ثبوت دیا۔ جس کی یاد میں ہم یہاں بیٹھ کر یہ دن مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط قوم ہیں۔ دشمن آج بھی یہ سوچتا ہے کہ ہم پاکستان کو دہشت گردی سے کس طرح سرنگوں کریں۔ میں سلام پیش کرتا ہوں شہداء کی ماؤں کو جنہوں وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنے بیٹوں کو قربان کر دیا۔ عساکرِ پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں شہدائے وطن کی یاد میں جگہ جگہ خوبصورت بینرز، سٹیمرز اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کے بڑے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com