We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یورپی یونین کی جانب سے ایران کے لیے 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر مالیت کی ترقیاتی امداد پیش

یورپی یونین کی جانب سے ایران کے لیے 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر مالیت کی ترقیاتی امداد پیش

واشنگٹن(یو این این)ایک امریکی سینئر اہل کار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے لیے 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر مالیت کی ترقیاتی امداد پیش کرنے کا فیصلہ "غلط وقت پر غلط پیغام” دے رہا ہے۔انہوں نے برسلز پر زور دیا کہ وہ عالمی امن کو درپیش ایران کی دھمکیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تعاون کرے۔ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہوک نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی ٹیکس دہندگان کی جانب سے بیرونی امداد (ایرانی) حکمراں نظام کے اس رجحان کو مضبوط بنائے گی کہ وہ اپنے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کرے اور سنجیدہ نوعیت کی سیاسی تبدیلیوں کو روکے۔نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی رہبر اعلی کے ہاتھ میں زیادہ بڑی رقم کے موجود ہونے کا مطلب ان تمام یورپی ممالک میں ہلاکتوں کی کارروائیوں کے واسطے مزید رقم کا ہونا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com