We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

یمنی فوج نے الملاحیظ کے بازار کے اطراف کا علاقہ حوثی باغیوں سے آزاد کرا لیا

یمنی فوج نے الملاحیظ کے بازار کے اطراف کا علاقہ حوثی باغیوں سے آزاد کرا لیا

یمن(یو این این)یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے صعدہ صوبے کے ضلعے الظاہر میں الملاحیظ کے بازار کے اطراف کا علاقہ حوثی باغیوں سے آزاد کرا لیا۔ یہ صوبے کا ایک اہم ترین اور بڑا بازار ہے۔یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم السدعی کے مطابق اس دوران الظاہر ضلعے میں واقع المجدعہ گاؤں اور جبل وسیعی پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔السدعی نے واضح کیا کہ یمنی فوج آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مذکورہ بازار مین داخل ہو کر اُسے باغی حوثی ملیشیا سے آزاد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔الملاحیظ کے بازار کی آزادی اور اس کی تجارتی سرگرمی کی بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ باغی حوثی ملیشیا کے گڑھ مران علاقے میں داخل ہونے کے لیے بیرونی دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سے قبل یمنی فوج نے صعدہ کے مشرقی ضلعے کتاف میں مزید پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس دوران شدید لڑائی میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچا۔یمنی فوج کے بریگیڈ 151 کے کمانڈر رداد الہاشمی نے العربیہ کو بتایا کہ فوج نے کتاف ضلعے میں واقع وادی الخراشب میں پہاڑی سلسلے کے درمیان حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا اور اس دوران قطیبہ گاؤں میں متعدد ٹھکانوں اور بالائی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com