We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تیل دار اجناس کی کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، لنگڑیال

تیل دار اجناس کی کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، لنگڑیال

سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کیلئے زراعت ہاؤس لاہور میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
سورج مکھی کا پیداواری ہدف یقینی بنایا جائے،کاشتکار کم وقت میں زیادہ منافع کما سکتے ہیں ، وزیر زراعت
لاہور(یو این این )سورج مکھی کی کاشت کے فروغ اور اس کے بوائی کے ہدف کا جائزہ لینے کیلئے زراعت ہاؤس لاہور میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کی۔اجلاس میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب،سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت محکمہ زراعت کے اعلی افسران و سیڈ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہر سال 3 کھرب کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ہماری معیشت پر ایک بوجھ ہے۔تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سورج مکھی نسبتاً کم دورانیہ کی فصل ہے جو کہ90 سے110 دن میں تیار ہو جاتی ہے اور اس کی کاشت سے کاشتکار کم وقت میں زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج میں40 تا45 فیصد اعلی قسم کا تیل پایا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بھرپور پیداوار لے سکیں۔اس ضمن میں سیڈ بنانے والی کمپنیاں سورج مکھی کا سستا اور معیاری بیج مارکیٹ میں لے کر آئیں تاکہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے بھرپور منافع کما سکے اور تیلدار اجناس پر اٹھنے والے درآمدی اخراجات میں بھی کمی ہو سکے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ امسال حکومت پنجاب نے سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کیلئے5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے۔واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے اجلاس کے دوران کہا کہ اس سال2 لاکھ50 ہزار ایکڑ پر سورج مکھی کی کاشت کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔سورج مکھی کے کاشتکاروں کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے آل پنجاب سالونٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ پچھلے سال کی طرح ملکی مفاد میں محکمہ زراعت پنجاب کے شانہ بشانہ کام کریں اور امسال بھی سورج مکھی کی خریداری کے مراکز کے قیام میں محکمہ زراعت کا ساتھ دیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com