We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہیلتھ کارڈز کی موجودہ کوریج کی حد بڑھائی جارہی ہے،وزیر صحت پنجاب

ہیلتھ کارڈز کی موجودہ کوریج کی حد بڑھائی جارہی ہے،وزیر صحت پنجاب

کوئی مستحق خاندان محروم نہیں رہنا چاہئے،سٹیٹ لائف 12لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کوریج فراہم کریگی
تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد ہی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہو ر(یو این این )وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈز کی موجودہ کوریج کی حد بڑھائی جارہی ہے۔سکیم کے تحت کوئی مستحق خاندان علاج معالجے کی مفت سہولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وہ جمعہ کے روز اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے اجلاس کو ہیلتھ کارڈ سکیم پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب بھر میں محروم معیشت طبقے کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم جلد شروع ہوگی۔ جن کنبوں کو پہلے ہیلتھ کارڈ جاری کئے انہیں بھی نئے اور بہتر فیچرز کے حامل کارڈ دیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جمع شدہ ڈیٹا اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان مستفید ہوسکیں۔ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن 12لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کوریج فراہم کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ نجی میڈیکل تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو بھی سکیم میں شامل کیا جائے کیونکہ ان میں نسبتاً کم نرخوں پر علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد ہی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ ہیلتھ کارڈ انشورنس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جو اہداف مقرر کئے ہیں انہیں ہر صورت میں حاصل کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com