We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہیلتھ ڈیش بورڈ کے ذریعے تما م معلومات دستیاب ہوں گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہیلتھ ڈیش بورڈ کے ذریعے تما م معلومات دستیاب ہوں گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

ایک’ کلک‘ سے تمام ضروری پیرامیٹرز تک رسائی ای گورنمنٹ کی منزل کی طرف اہم قدم ہے

لاہور(یو این این)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت کے تمام اقدامات کی تفصیلات پر مشتمل ہیلتھ انفارمیشن ڈیش بورڈ کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ارفع کریم ٹاور کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی بی ٹی) سفلین حیدر (Saflain Haider) اور ٹیلی کام کمپنی ’ٹیلی مارکس‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسیب احمد نے صوبائی وزیر کو ڈیش بورڈ کے قیام کے مقاصد اور افادیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہیلتھ ڈیش بورڈ کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، بائیومیٹرک حاضری اور ادویات کے حوالے سے ضروری معلومات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک’ کلک‘ سے تمام ضروری پیرامیٹرز تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔یہ اقدام دراصل ای گورنمنٹ کی منزل کی طرف اہم قدم ہے۔ سفلین حیدر نے بتایا کہ ڈیش بورڈ بنانے سے وزیر صحت کے آفس کو محکمہ صحت کے اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھنا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمدہ کارکردگی پر ٹیلی مارکس کے عہدیدار مسٹر جوزف کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com