We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہیلتھ سپلائی چین میں استحکام ضروری ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہیلتھ سپلائی چین میں استحکام ضروری ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

اس اہم شعبے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو صحت عامہ کی سہولیات متاثر ہوسکتی ہیں،وزیر صحت
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے،سینیٹ اجلاس میں ہدایت

لاہور (یو این این )وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آبادی اور ہیلتھ انفراسٹرکچر میں پھیلاؤ کے باعث ہیلتھ سپلائی چین میں استحکام ضروری ہے۔ اگر اس اہم شعبے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو صحت عامہ کی سہولیات متاثر ہوسکتی ہیں۔ فاطمہ میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے زیراہتمام ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام کے موضوع پر سمپوزیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اضلاع، تحصیلوں اور دیہات کی سطح پر ہیلتھ سپلائی چین کو مکمل مربوط حالت میں ہونا چاہیئے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام کے بغیر صحت عامہ کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدنے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہیلتھ سپلائی چین کو اب طبی اداروں میں بطور مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ریسرچرز کو ہیلتھ سپلائی سسٹم کے استحکام کے لئے بھی ریسرچ کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال علاج معالجے کی سہولتوں اور میڈیکل ایجوکیشن میں گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔طبی شعبے کے استحکام کے لئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر فاطمہ میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن شاہینہ رحمان اور ڈین پروفیسر رخشندہ رحمان بھی موجود تھیں۔ دریں اثنا پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کی پروچانسلر، وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشدکی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کے معاملات پر بریفنگ دی۔ پروچانسلر نے ہدایت کی کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں فکلیٹیز کی 100 اسامیاں خالی ہیں۔ اجلاس نے سینیٹ کے سابق اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی اور یونیورسیٹی کے نظرثانی شدہ بجٹ اور اخراجات کی منظوری دی۔ پروچانسلر پروفیسر یاسمین راشد نے 160 ملین روپے کی بچت پر وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل کی تعریف کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com