We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہوپ ہیکس کی امریکی صدارتی طیارے میں موجودگی سوالیہ نشان

ہوپ ہیکس کی امریکی صدارتی طیارے میں موجودگی سوالیہ نشان

واشنگٹن(یو این این)وائٹ ہاؤس کی سابق کمیونی کیشنز ڈائریکٹر ہوپ ہیکس کواْس وقت ایئرفورس وَن کے طیارے میں سوار دیکھا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ریلی میں شرکت کے لیے اوہایو جا رہے تھے۔ ہوپ اْن شخصیات میں سے ہیں جن سے ٹرمپ نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے ابتدائی دنوں میں معاونت حاصل کی اور وہ اْن کی قریب ترین مشیروں میں شمار ہونے لگیں۔ ہوپ جو ٹرمپ کے ساتھ کام میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے افراد میں سے تھیں، اْن کی صدارتی طیارے میں موجودگی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ ہوپ ہیکس فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں۔ اْن کا یہ اقدام کانگریس میں ایک کمیٹی کے سامنے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں گواہی دینے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔ اْس وقت وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا تھا کہ ہوپ ہیکس کے مستعفی ہونے کا اْن کی گواہی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رواں برس اپریل میں ایف بی آئی اور وزیر انصاف کے دفتر نے اس بات کی کوشش کی کہ نو جون 2016ء کو ہونے والی ایک ملاقات کے حوالے سے ہوپ ہیکس اور ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہین کے درمیان کسی بھی ای میل کا حصول یقینی بنایا جائے۔ نیویارک میں ہونے والی مذکورہ ملاقات میں ٹرمپ کا بیٹا (ٹرمپ جونیئر) ، داماد (جیرڈ کْشنر) اور روسی شخصیات کا ایک گروپ شریک تھا جس نے صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com