We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں، محمود الرشید

ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں، محمود الرشید

تیز بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں، خالد محمود
لاہور(یو این این) صوبائی وزیرہاوسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پنجاب میں کیبنٹ کمیٹی کا 5 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، صوبائی وزیرزراعت،آپاشی،خوراک اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اضلاع سے ڈپٹی کمیشنر اور دیگر متعلقہ عہدیدارن ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ اجلاس کا مقصد مو جودہ موسمی صورتِ حال کے پیش نظرممکنہ سیلاب کے امکانات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیناتھا۔ اجلاس میں نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیرہاوسنگ میاں محمود الرشیدنینے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اضلاع کے منتظمین کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اس موقع پر کہاکہ تیز بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر پرونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کے وہ تمامتر حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں۔ اس موقع پر چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے اجلاس کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سیلاب کا کوئی امکان نہیں نظر آ رہا۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے کسی باقاعدہ سلسلے کی بجائے آئندہ ہفتے چند مقامات پرہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com