We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہم یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، کرنل ترکی المالکی

ہم یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، کرنل ترکی المالکی

یمن(یو این این) آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں القاعدہ، ’داعش‘ اور ایران نواز حوثی گروپوں جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد گروپ انتہا پسندانہ نظریات میں تصویر کا ایک ہی رخ ہیں۔ انتہا پسندانہ نظریات، عدم برداشت اور مل جل کر نہ رہنے کی پالیسی ان کی مشترکہ قدریں ہیں۔ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا عمل، ان کے خلاف زمینی، فضائی اور بحری حملے جاری رکھے جائیں گے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور ہم پوری دنیا کی سلامتی کے لے لڑ رہے ہیں۔ کرنل ترکی المالکی نے یمن جنگ امریکا اور اس کے اتحادیوں اور القاعدہ سے مربوط‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ مسترد کردی۔غیر پیشہ وارانہ اور من گھڑت معلومات کی بنیاد پر عرب اتحاد کی یمن میں جاری کارروائیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔ ہماری جنگ کسی ایک گروپ کے خلاف نہیں بلکہ عالمی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ یمن میں حوثیوں، جزیری العرب کی القاعدہ اور داعش جیسے تمام گروپوں کی بیخ کنی تک جنگ جاری رہے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com