We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے نہ کوئی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ،سعودی وزیر خارجہ

ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے نہ کوئی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ،سعودی وزیر خارجہ

ریاض(یو این این)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور ہم اپنے اندرونی معاملات میں بھی کسی کو دخل انداز کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر کوئی سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سعودی عرب کے بارے میں موقف منفی اور گمراہ کن معلومات کی بنیاد پراختیار کیا ہے۔ مملکت میں بعض افراد کی گرفتاریاں ہمارے عدالتی نظام کے ماتحت ہیں اور وہ ہمارا عدالتی نظام حقوق کی مکمل کفالت کرتا ہے۔ سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو چوبیس گھنٹوں میں ملک چھوڑنے اور اوٹاوا میں متعین سعودی سفیر کومشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری معاملات بھی معطل کردیے ہیں اور کئی دوسرے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے کینیڈا کے خلاف یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب کینیڈا کی حکومت نے سعودی عرب میں بعض افراد کی گرفتاریوں پر شدید نکتہ چینی اور کہا کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سعودی عرب نے کینیڈا کا الزام یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الریاض اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com