We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہمیں لائیوسٹاک کودرپیش مسائل کاحل نکالناہے، صوبائی وزیر

ہمیں لائیوسٹاک کودرپیش مسائل کاحل نکالناہے، صوبائی وزیر

سردارحسنین بہادردریشک کی ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات ، باہمی دلچپسی کے امور پر بات چیت
لاہور (یو این این )موجودہ حکومت لائیوسٹاک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناچاہتی ہے۔ ان خیالات کااظہار سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں LUMSکے فضل جواد اور ٹیٹراپیک کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈاکٹرآصف رفیق نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈکے پروفیسریل کویادگاری شیلڈکاتحفہ بھی دیا۔ ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کاشمارلائیوسٹاک کے شعبہ میں تحقیقی حوالے سے دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں میں کیاجاتاہے۔ موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر غذائی پیداوارمیں اضافہ اورلائیوسٹاک کے شعبہ میں خودکفالت کے ذریعے حیوانی لحمیات کی کمی کو پوراکرناچاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اورویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے ماہرین مل کر مویشیوں کی بہترین نسلوں اور غذائی پیداوارمیں اضافے پر تحقیق کریں گے۔ اس موقع پرویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے پروفیسریل نے کہاکہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے پاکستان کابھرپورساتھ دیں گے۔ سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے کہاکہ 90فیصد غریب لائیوسٹاک فارمرز ہمارے ملک کااصل سرمایہ ہیں اورہمیں لائیوسٹاک کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے ساتھ لائیوسٹاک ریسرچ پر معاہدہ بھی کیاجائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com