We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہمیں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے اپنی حکمت عملی کو ترقی دینا ہو گی،اردن

ہمیں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے اپنی حکمت عملی کو ترقی دینا ہو گی،اردن

دبئی(یو این این)اردن کے وزیر داخلہ سمیر مبیضین کا کہنا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نے سلط شہر کے واقعات میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور 12 گھنٹوں سے کم وقت میں آپریشن مکمل کر لیا۔ پیر کے روز حکومت کی سرکاری ترجمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مبیضین نے بتایا کہ دارالحکومت عَمّان کے مغرب میں واقع شہر سلط میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی ٹھکانوں پر حملوں کے حوالے سے دیگر دہشت گرد منصوبوں کا انکشاف بھی ہوا۔ وزیر داخلہ کے مطابق چھاپوں میں گرفتار ہونے والے افراد تکفیری فکر کے حامل ہیں۔ سلط میں دہشت گرد گروہ کی جانب سے چھپائے گئے دھماکا خیز آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اردن کی حکومتی ترجمان اور وزیر اطلاعات جمانہ غنیمات نے کہا کہ "ہمیں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے اپنی حکمت عملی کو ترقی دینا ہو گی”۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیر گردش جھوٹی خبروں اور غیر درست ناموں کے سبب کارروائی میں رخنہ پیدا ہوا۔ غنیمات کے مطابق سلط آپریشن کی پیش رفت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو مسلسل آگاہ کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com