We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہماری جانیں ملک و قوم کے لئے وقف ہیں، آرمی چیف

ہماری جانیں ملک و قوم کے لئے وقف ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(یو این این)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں اور ہماری جانیں قوم کے لیے وقف ہیں۔یوم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز راولپنڈی میں شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر گئے۔ آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹر کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کی قربانی کو سراہتے ہوئے ان کے بیٹے سے کہا کہ آپ کے والد نے ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں اور ہماری جانیں ملک و قوم کے لیے وقف ہیں۔آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹر عباس اور تمام شہداء کی قوم کے لئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید میاں عباس کے بیٹے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com