We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ

10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ

200فنکاروں اور گلوکاروں میں کارکردگی249اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر دو کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے
وائس آف پنجاب کے نام سے میوزیکل شوز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،فیاض الحسن چوہان کی فنکاروں سے گفتگو
لاہور (یو این این )صوبائی وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے، 30سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لئے پنجاب میں سکروٹنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروں میں ان کی کارکردگی249اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر دو کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے ۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں مقامی فنکاروں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت آرٹسٹوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے جامع اقدامات اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آرٹسٹوں کو فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے میوزک کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے اور وائس آف پنجاب کے نام سے صوبے کی تمام آرٹس کونسلوں میں میوزیکل شوز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ آرٹسٹوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی اور انکی فلاح و بہبود کے لئے کئی منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر آرٹسٹوں نے صوبائی و زیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ وہ معیاری تفریحی پروگرام تیار کر کے صوبے کی تہذیب و ثقافت کو فروغ دیں گے ۔انہو ں نے فنکاروں کے مسائل میں گہری دلچسپی لینے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر سے ملاقات کرنے والے فنکاروں میں باطن فاروقی249 ناصر ولیم 249 ارشد منہاس249 لیلی جٹی 249 شہناز اختر249 مرزاشبیر 249 شمع نیازی 249 سید سلیم آفندی 249منور آفریدی249 سعید انور249 سپنا شاہ اور علی زیب شامل تھے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com