We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہال روڈ، مال روڈ ،حفیظ سنٹر، لبرٹی،فٹ وئیر اور آٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن مزنگ کا پیاف فاﺅنڈرز کی حمایت کا اعلان

ہال روڈ، مال روڈ ،حفیظ سنٹر، لبرٹی،فٹ وئیر اور آٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن مزنگ کا پیاف فاﺅنڈرز کی حمایت کا اعلان

لاہور(یو این این) پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا مصرو ف ترین دن ، ایک دن میں سات مختلف مارکیٹس اور سیکٹر کے دورے کیے ۔ہال روڈ مال روڈ حفیظ سنٹڑ، لبرٹی فٹ وئیر اورآٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن مزنگ لاہور نے پیاف فاﺅنڈرز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے مین آج سب سے پہلے آٹو ایسوسی ایشن ملک ندیم نےاپنے ساتھﺅں کے ہمراہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا پر تپاک استقبال کیا۔ ۔جس مین تمام عہدیداران اور سیئنر قائدین نے بھر پور شرکت کی ا س موقع پر صدر آٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن ملک ندیم نے نئے امیدواران کو مبارباد دی ۔قائدین پیاف فاﺅنڈرز الائنس محمد علی میاں شیخ محمد آصف میاں نعمان کبیر، کاشف انور اشد بھٹی و دیگر نے اپنے استقبالیہ میںکہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانا درست نہیں ۔ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی بجائے حکومت کو درآمدات بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے جس سے لوکل انڈسٹی کو ریلیف ملتا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہو۔انھوں نے کہاپیاف فاﺅنڈر الائنس لاہور چیمبر کی سیاست میں تاجروں کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے اور آٹو مارکیٹ کے تاجروں کو میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف کی قیادت پر پورا اعتماد ہے اور الائنس کے امیدواران کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے ۔پیاف الائنس نے ہمیشہ تاجروں کا مفاد کا تحفظ کیا ہے اور کبھی انکے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ہال روڈ کی انجمن تاجران و عہدیداران بابر محمود ، معظم علی ،شبیر لبھا، حاجی نوازپپو، بابر علی خان اور مارکیٹ کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ مال روڈ ایسوسی ایشن سے سہیل بٹ راڈو والے، محمد ماجد بٹ شاہ رخ بٹ و دیگرنے مارکیٹ کے ووٹرز کے ہمراہ الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار،ر شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ملک جن معاشی مسائل سے گزر رہا ہے ان حالات میں سخت فیصلوں کی ضرورت ہے پیاف فاﺅنڈرز الائنس انشاءاللہ امسال بھی گزشستہ سالوں کی طرح کلین سویپ کرے گی جس کی واضح مثال آج کے کامیاب تاریخی جلسے ہےں۔ انشاءاللہ اگلا سال لاہور چیمبر کی تاریخ کا سنہرا سال ہو گا جس میں تاجروں کی بہبود کے لیے انقلابی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیاف فاﺅنڈر الائنس ہی لاہور کی تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے۔الائنس کے سینئر راہنما میاں انجم نثار نے تمام مارکیٹس کی بزنس مین کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 24 اور25ستمبر تاجروں کی فتح کا دن ہوگا آج اپوزیشن والے دیکھ لیں کہ آج کے جلسوںمیں سیکڑوں دوست موجود ہیں اور سب ووٹررزہیں اور سب ہمارے ساتھی ہیں۔ دوسری طرف کارپورئٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں شفقت علی اور میاں مصباح الرحمان کے ہمراہ فٹ ویئر ایسوسی ایشن اور ٹینری ایسوسی ایشن قطار بند روڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں سندر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداوں نے سندر میں تمام امیدواران، قائدین اور دیگر صنعتکاروں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیااورپیاف فاﺅنڈرز الائنس کے ساتھ وابستگی کا مکمل اعادہ کیا ۔را ت لبرٹی مارکیٹ سے عرفان اقبال شیخ ودیگر نے مقامی ہوٹل میں لاہور چیمبر کے ووٹرز کے اعزاز میں ایشن کی طرف سے کی طرف سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لاہور چیمبر کے سینکڑوں ممبران اور بعض کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے -ؒؒؒ دریں اثنا لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں نے ہفتہ کے روز الائنس کارپوریٹ کلاس امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کر رکھا ہے جہاں تمام کارپوریٹ کلاس امیدواران اپنے قائدین کی قیادت میں شرکت کریں گے – لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ہمیشہ پیاف فاﺅنڈرر کے ساتھ ہوتی ہے – موجودہ الیکشن میں الائنس کے کارپوریٹ امیدواروں کی انتخابی مہم منظم کی جا رہی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com