We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے آٹھویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب

ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے آٹھویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب

کھیل انسانی سوچ کے درست سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ کا خطاب
شیخوپورہ (یو این این ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں موٹروے پولیس کے آٹھویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور نشوو نما میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی پایا جاتا ہے اور کھیل انسانی سوچ کے درست سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی سنٹرل احمد ارسلان ملک، ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی آپر یشن راجہ رفعت مختار اور موٹروے پولیس کے دیگر سینیر افسران بھی اس موقع میں پر موجود تھے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹول میں نارتھ، سنٹرل، ساوتھ، موٹرویز، ویسٹ زون اور ٹریننگ کالج کی ٹیموں نے کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں شرکت کی۔نارتھ زون نے گیارہ 11 گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ زون کا ٹائٹل اپنے نام کیاجبکہ سابقہ چیمپین سنٹرل زون چھ گولڈ میڈل کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔اختتامی تقریب میں سنٹرل زون کی رسہ کی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور مہمان خصوصی کی موجودگی میں ہونے والے فائنل میچ میں موٹروے زون کو ہرکر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ آٹھویں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی خاص بات موٹروے پولیس کے سینر افسران بشمول آئی جی موٹروے، ڈی آئی جی صاحبان، ایس ایس پی صاحبان کے درمیان ہونے والی 100 میٹر اور 50 میٹر کی دوڑ تھی۔ 50 میٹر کی دوڑ کے فاتح ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک جبکہ آئی جی اے ڈی خواجہ دوسرے نمبر پر رہے 100 میٹر کی دوڑ کے فاتح سیکٹر کمانڈر گوادر حسنات راؤ رہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ موٹروے پولیس اپنی ایمانداری، خوش اخلاقی اور بر وقت مدد کے زریں اصولوں کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ کھیل اس کی نشوونما میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اداروں میں مثبت مقابلوں کے رجحان کو ترویج دیتے ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیاں برداشت، ٹیم ورک اور جیت کے جذبے کو فروغ دینے کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔آئی جی موٹروے نے افسران کو نصیحت کی کہ وہ اس جذبہ کو اپنے عملی میدان میں بروئے کار لائیں تا کہ محکمہ کی بہتر خدمت کی جا سکے۔آئی جی موٹروے اللہ ڈنو خواجہ نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کو کامیاب فیسٹیول کا اہتمام کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے ڈی آئی جی نارتھ زون اشفاق احمد خان کو آٹھویں سپورٹس فییسٹیول کا بیسٹ زون ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ آئی جی موٹروے پولیس نے اس موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی روکنے کے لئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکنر لگانے ہوں گے، موٹروے پولیس کے سروس سٹریکچر کے لیے کام جارہی ہے دھند اور موٹروے کی بندش کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لیے موٹروے پولیس نے موبائل ایپ ہم سفر کے نام بنائی ہے ڈی آئی جی محبو ب اسلم نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد فورس کے مورال کو بلند کرنے کے لئے نہائت ضروری ہے اور انہوں نے عہد کیا کہ وہ اس سالانہ فیسٹیول کے علاوہ بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی موٹروے پولیس نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور نارتھ زون جو کے پورے سپورٹس فیسٹیول میں 11 گولڈ میڈل حاصل کر کے بیسٹ زون قرار پایاکو چیمپین ٹرافی حوالے کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com