We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کی تقریب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کی تقریب

محکمہ جنگلات کے تعاون سے ٹری پلانٹیشن کی گئی، پنجاب میں بہت جلد سر سبز انقلاب آئے گا ، سبطین خان
صوبائی وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز نے پروگرام سے متعلق آگاہی واک کی قیادت کی

لاہور (یو این این )کلین اینڈ گرین پاکستان کی مناسبت سے جمعرات کے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔محکمہ جنگلات کے تعاون سے کالج میں ٹری پلانٹیشن کی گئی صوبائی وزیرِ جنگلات محمد سبطین خان نے اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر تقریب کا باقاعد آغاز کیا اور آگاہی واک کی قیادت بھی کی ۔اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر اور سیکرٹری جنگلات کیپٹن(ر) محمد آصف نے بھی شرکت کی صوبائی وزیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشکل ترین مالی حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹری پلانٹیشن ، نیشنل کازہے اس لیے تمام لوگوں کو مل کر اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے صوبائی وزیر نےء کالج کے طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اس مقصد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تمام طلبہ درختوں کی آفادیت سے آگاہی حاصل کریں اور اس کام میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں انہوں نے کالج کے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے سٹوڈٹنس میں شجر کاری کا شعور پیدا کریں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سمو گ اور دوسری موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ۔محکمہ جنگلات ہر وقت اس مقصد کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہیے ہیں اور پوری محت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ہم نے مل کر پنجاب کو گرین پنجاب میں تبدیل کرنا ہے ۔آپ سب کے تعاون سے ہم مزید کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔درختوں کا ہماری سانسوں سے گہراتعلق ہے ۔درخت ہیں تو ہم ہیں ۔لہذا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد پنجاب کے عوام ایک خوبصورت سبز انقلاب دیکھیں گے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com