We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنر ہاﺅس لاہور کو عوام کے لئے کھول دیا ہے، گورنر پنجاب

گورنر ہاﺅس لاہور کو عوام کے لئے کھول دیا ہے، گورنر پنجاب

لوگ اہلخانہ کے ساتھ ہر اتوار کو صبح 10بجے سے شام 6بجے تک گورنر ہاﺅس سیر کے لئے آسکیں گے
گورنر ہاﺅس کی ڈسپنسری کو وسیع کیا جائے گا تاکہ ملحقہ علاقوں کے مکین کوبھی یہاں طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں
حکومت انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے کام کرے گی، گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس
لاہور (یو این این)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس لاہور کو عوام کے لئے کھول دیا ہے۔پہلے مرحلے میں فیملیز کے لئے گورنر ہاﺅس کو کھولا گیا ہے اور وہ ہر اتوار کو صبح 10بجے سے شام 6بجے تک گورنر ہاﺅس سیر کے لئے آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاثر کو بدلناہے کہ یہ ملک اشرافیہ کے لئے ہے ۔ ہماری حکومت امیر،غریب، طاقتور اورکمزور کو ایک صف میں کھڑا کرے گی۔ اب احتساب نیچے سے نہیں بلکہ اوپر سے شروع ہوگا۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔ اب کوئی طاقتور غریب کی عزت پر حملہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی گھر وزمین پر قبضہ کر سکے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو ڈیمز کی تعمیر کے لئے مخلصانہ کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں مگر وہ سکیورٹی کے نام پر گورنر ہاﺅس میں داخل نہیں ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تمام سکولوں کے طلبا و طالبات گورنر ہاﺅس کی سیر کے لئے آنا چاہیںاُن کو گورنر ہاﺅس کی سیر کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس میں طلباءکا سکول ہے جس میں 930بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ گرلزسکول میں 670طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں ، اِسی طرح لڑکیوں کا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہے جس میں 218بچیوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کی ڈسپنسری کو وسیع کیا جائے گا تاکہ ملحقہ علاقوں کے مکین کوبھی یہاں طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وقت گزر گیا کہ جب احتساب پٹواری اور سپاہی سے شروع ہوتا تھا ، اب وزیر اعظم، وزراءاعلیٰ، گورنرزاور وزراءاحتساب کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے کام کرے گی اور کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ گورنر ہاﺅس میں رہائش نہیں رکھیں گے بلکہ اپنی ذاتی گھر میں رہیں گے۔ گورنرنے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے پانی کے لئے کوئی جامع اقدامات نہیں کئے بلکہ زبانی دعوے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈقائم کیا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پہلے اختیارات کا منبع ایک تھا ،ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اور ویلج کونسل کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جو اقدامات کرے گی وہ مستقل ہوں گے اور کوئی بھی ان کو تبدیل نہیں کرسکے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com