We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات

لاہور (یو این این) صوبے کے عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولتیں فراہم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو اولین ترجیح دینا حکومت کا اولین فرض ہے۔ اب صوبے کا کوئی پسماندہ سے پسماندہ علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت انشا ء4 اللہ عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مکمل اتحاد و تعاون کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن کے تحت کام کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے دو سینیٹروں کی کامیابی اس کا زندہ ثبوت ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت کے تقریباً100 دن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبے میں قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر کے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبے کے عوام اس ضمن میں بہت مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال ، انتظامی امور اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ریشین فیڈریشن کے سفیر ALEXEY DEDVO نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن وامان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری پر بھی بات چیت کی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com