We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی ملاقات

لاہور (یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبے کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جمعرات کے روز سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2018کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ممبر سپیس ایپلیکشن اینڈ ریسرچ سپارکو عمران اقبال، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ڈائریکٹر جنرل ریکسیو 1122رضوان نصیر کے علاوہ سائنسدانواں اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآن پاک میں خلاء کو تسخیر کرنے سے لے کر زمین کے اندر چھپے خزانوں کو تلاش کرنے کا ابدی پیغام موجود ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اِس عظیم کتاب الہٰی سے وہ علم اور رہنمائی نہیں لی جارہی جس کی وجہ سے ہم ترقی یافتہ قوموں سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ سپیس ٹیکنالوجی کے مناسب استعمال سے ملکی ترقی اور خوشحالی میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ گورنر نے سپارکو کی طرف سے 2ریمورٹ سٹلائٹ خلاء4 میں چھوڑے جانے پر سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ سپارکو سٹلائٹ ڈیٹاکو توانائی کے شعبے کی پلاننگ، ہائیڈروالیکٹرک پراجیکٹس ، گیس و تیل کی پائپ لائن بچھانے، سڑکوں کی تعمیر، واٹر مینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ اور زراعت کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔گورنر پنجاب نے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ سٹلائٹ ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کریں کیونکہ آج کے جدید دَور میں اِس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ حکومت تحقیقی میدان میں اِن کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔اْنہوں نے کہا کہ سپیس ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں پر زبردست اثرات مرتب کئے ہیں اور ہماری روز مرہ رہن سہن میں انقلاب برپا کیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ٹیلی فون، ٹی وی چینلز، انٹر نیٹ اور ڈی ٹی ایچ سروسز کا استعمال ہماری روز مرہ زندگی کے معاملات کا بنیادی جْز بن گیاہے۔گورنرنے کہا کہ تعلیم کا فروغ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی معیار پر لانا اِن کا خواب ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹیز میں ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرے گی اور ان کو تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے سپارکو کے دفتر میں پودا بھی لگایا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com