We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنر پنجاب سے بلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر پنجاب سے بلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

چوہدری سرور کا کے پی ایس آئی کیڈٹ سکول شاہدرہ کا دورہ، شاہدرہ میں دو فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح بھی کیا
لاہور(یو این این)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ صحت مند ماحول اور محفوظ مستقبل آنے والی نسل کا اہم پر قرض اور حق ہے جسے ہم نے ہر حال میں پورا اور ادا کرنا ہے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہر سال لاکھوں معصوم بچے محض صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔حکومت پنجاب صوبہ بھر کے عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شمالی لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں مختلف آبادیوں میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مَیں نے حکومتی سطح کے علاوہ ذاتی حیثیت سے بھی پانی کہ فراہمی کے منصوبوں پر ایک جذبے کے تحت کام کیا اور کر رہا ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ یہ رتبے اختیارات اور عہدے خدمت خلق کے جذبے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ انسانوں کے کام آنا بالخصوص نوزائیدہ بچوں کی صحت مند پرورش سب سے اہم فریضہ ہے۔ ہم نے اس گمبھیر صورتحال کو ہر صورت قابو میں لانا ہے اس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ، صاحب ثروت اور مخیرحضرات کو بھی پانی مہیا کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے فرخ آباد اور یوسف پارک بلال مسجد(شاہدرہ) میں فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا، دونوں فلٹریشن پلانٹس سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے گورنر پنجاب کا فلٹریشن پلانٹس لگانے پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کے پی ایس آئی کیڈٹس سکول شاہدہ کا دورہ کیا۔ اْنہوں نے اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جامع تعلیمی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایسا مثالی ملک بنائیں گے جس کا خواب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ گورنر نے کہا کہ اِس وقت 22ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جو گھروں، دکانوں اور ورکشاپوں میں کام کررہے ہیں۔ حکومت اِن بچوں کو سکولوں میں لے کر آئے گی تاکہ وہ علم حاصل کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے سکول کے بچوں کو گورنر ہاؤس میں سیر کی دعوت بھی دی۔ اِس موقع پر گورنر پنجاب نے سکول احاطہ میں پودا بھی لگایا۔ اْنہوں نے کہا کہ عمران خاں کے وڑن صاف اور گرین پاکستان کے تحت صوبہ بھر میں درخت لگائے جائیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور صرف لاہور میں اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں بلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں اَمن و امان کی صورتحال پر تباد لہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں تجارت اور سرمایہ کاری میں وسیع امکانات موجود ہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان اَمن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں مگر افسوس بین الاقوامی سطح پرہماری قربانیوں کو سراہا نہیں گیا۔ بیلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن نے کہا کہ اْن کا ملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اْنہوں نے کہا کہ بیلجیئم کی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں گہر دل چسپی رھتی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com