We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گورنر سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، انتظامی او سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

گورنر سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، انتظامی او سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی اختیارات دئیے جائیں گے، چوہدری سرور
نا انصافی ، ظلم اور کرپشن کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ، میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا، عثمان بزدار
گورنر ہاوئس فیمیلیز کیلئے اتوار کو کھلا رہے گا ، سیر کیلئے آنے والوں کو کھانے پینے کی اشیاء نہ لانے کی ہدایت ، شناختی کارڈ کی پابندی
لاہور(یو این این ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبے کے اہم انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔ عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی اختیارات دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور انصاف کی فوری فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ان کے عہدے کا بنیادی منشور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نا انصافی ، ظلم اور کرپشن کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتا ہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثناء ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور کا مخصوص حصہ اتوار کو فیملیز کے لئے صبح 11-00 بجے سے سہ پہر4-00 بجے تک کھلا رہے گا۔ داخلہ صرف فیملیز کے لئے ہوگا اور اِن کے پاس قومی شناختی کارڈکا ہونا ضروری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں انٹری صرف انارکلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونسل کی طرف سے ہوگی۔ سیر کے لئے آنے والی فیملیز اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء نہ لائیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس قومی اثاثہ ہے اور اِس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فیملیز دوران سیر پارکوں میں کچرا وغیرہ نہ پھینکیں بلکہ اِ س کے لئے وہاں پر رکھے گئے مخصوص کچرادان کو استعمال کیا جائے۔ پھول اور پودے پارک کا حُسن ہوتے ہیں ان کی ہر ممکن حفاظت کی جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com