We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گوجرانوالہ ، پولیس افسروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا ئیں،RPO

گوجرانوالہ ، پولیس افسروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا ئیں،RPO

گوجرانوالہ(یو این این ) ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا کہ کوئی بھی کام جو اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے محنت ، لگن اور خلوص نیت سے کیا جائے مشکل نہیں رہتا۔بلکہ اللہ کی رحمت سے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں اور ہم کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔پولیس افسروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا ئیں۔ شہداء پولیس ہماراقیمتی اثاثہ ہیں جن کی فیملیزکا بھر پور خیال رکھا جائے اور انہیں ریلیف دینے کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجن آفس میں منعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال،ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ، ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن خالد بشیر چیمہ،ایس پی سٹی بہرام خان ،ایس پی سول لائنز وقار شعیب انور ، ایس پی صدر شہباز الہی،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دوران خطاب آر پی اونے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے قانون کی بالا دستی قائم کی جائے ۔ شہریوں پر پولیس کے اعتماد کو بحال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی امور میں بہتری پیدا کرنے کے لئے جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو برؤئے کار لایا جائے ۔ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا کہ ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے گراف کو ڈاؤن کرنے میں ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا اور اس ضمن میں عوام الناس کی تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com