We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گوجرانوالہ، دربار کی اراضی پر قبضہ ، سابق صوبائی وزیر کو 9 اگست کو پیش ہونے کا حکم

گوجرانوالہ، دربار کی اراضی پر قبضہ ، سابق صوبائی وزیر کو 9 اگست کو پیش ہونے کا حکم

گوجرانوالہ (یو این این )دربار کی جگہ پر زبردستی قبضہ ، درخت و قیمتی سامان چوری کرنے پر عدالت کی آخری طلبی کے باوجود سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گجر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار علی کا اظہار برہمی 9 اگست کو پیش ہونے کی سختی سے ہدایت۔ ملزمان چوہدری محمد اقبال گجر، اس کے بھائی نثار گجر، بھتیجے عدیل گجر وغیرہ نے 15 فروری کو 12 بجے دن آتشیں اسلحہ سے دربار سید پاک شہیداں جی میگنولیا پارک کی جگہ پر زبردستی قبضہ کے علاوہ دربار میں جامن اور بیری کے 14 درختوں پر قبضہ اور قیمتی سامان چرالیا۔ تھانہ صدر نے درخواست کے باوجود بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی۔ عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود ملزمان عدالت میں حاضر ہونے سے گریزاں رہے۔ جج نے درخواست گذار تنویر احمد کی استدعا پر ملزمان کو 2 اگست کو طلب کیا۔ مقررہ تاریخ پر ملزم چوہدری محمد اقبال گجر کے وکیل کے اسسٹنٹ نے عدالت کو بتایا کہ وکیل صاحب سیر و سیاحت کی غرض سے شہر سے باہر ہیں۔ جس پر عدالت نے ملزمان کو 9 اگست کو بحث کیلئے طلب کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com