We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گنگارام ’ماں بچہ ہسپتال‘ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

گنگارام ’ماں بچہ ہسپتال‘ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

سٹیٹ آف دی آرٹ ’ماں بچہ ہسپتال‘ میں زچہ بچہ کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،وزیر صحت
وزیر صحت کی صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے بھی ملاقات، صحت عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

لاہور (یو این این )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گنگارام ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ’ماں بچہ ہسپتال‘ میں زچہ بچہ کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں جس میں وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان اور کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ابرار احمد نے ماں بچہ ہسپتال کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں بھی ماں بچہ ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ گنگارام ہسپتال میں ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے نیسپاک نے پریذینٹیشن تیار کر لی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ماں بچہ ہسپتالوں کے منصوبے کو نہ صرف ملکی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ غیرملکی ڈونر ادارے بھی تعاون کی پیشکش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنگارام ماں بچہ ہسپتال میں 30 ، 30 بیڈز کے یونٹس بنائے جائیں گے۔ اس ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں اور سٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔ سٹاف کے لئے ماں بچہ ہسپتال میں رہائش کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ پہلے سے موجود خطرناک کوارٹروں کو گرا کر نئی کثیرالمنزلہ رہائشگاہیں بنائی جائیں گی۔انہوں نے منصوبے کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں وزیر صحت نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کی جس میں صحت عامہ کے منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صحت عامہ کے منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تعاون سے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے اہداف کے حصول کے لئے تمام محکموں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے وزیر صحت کو ہیلتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com