We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گنپت روڈ تاجروں سے لوٹے گئے 30 کروڑ بازیاب کرائے جائیں ، پیاف

گنپت روڈ تاجروں سے لوٹے گئے 30 کروڑ بازیاب کرائے جائیں ، پیاف

40 سے زائد متا ثرین ان کے ظلم کے شکار ہوئے ہیں۔ انکی جمع پونجی یہ گروہ لوٹ کر فرار ہو چکا ، عرفان قبال
لاہور (یو این این )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کے تاجروں سے 30 کروڑ روپے کے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم کی فوری طور پر بازیابی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے گنپت روڈ سے آئے خامس سعید بٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں محمد اجمل ،سمیع اللہ بٹ، صدر اپما ذیشان سہیل ملک، سیکرٹری جنرل محمد رضا اور حسن رضا شامل تھے۔ عرفان اقبال شیخ نے بخاری گینگ کے سر غنہ آصف علی بخاری کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کو پولیس کا بہت بڑا کارنامہ قرار دیا جبکہ مرکزی ملزم سلیم بخاری ابھی تک مفرور ہے۔ فراز بخاری و دیگر اپنی ضمانتوں کے درپے ہیں۔ ان تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہی تاجر برادری کا مقصد ہے۔خامس سعید بٹ نے کہا کہ تقریباٰ 40 سے زائد متا ثرین ان کے ظلم کے شکار ہوئے ہیں۔ انکی جمع پونجی یہ گروہ لوٹ کر فرار ہو چکا ہے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں سخت ایکشن کی درخواست کی ہے تاکہ متاثرین کی داد رسی ہو سکے اور مالی پریشانی دور ہو سکے اور آئندہ کسی لٹیرے کو اس طرح کی گھناؤنی واردات کی جرات نہ ہو سکے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے اپما کی قیادت کو یقین دلایا کہ پیاف اس مشکل گھڑی میں تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تاجروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com