We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گلاب دیوی ہسپتال نجی شعبے کا مثالی فلاحی ادارہ ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

گلاب دیوی ہسپتال نجی شعبے کا مثالی فلاحی ادارہ ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہسپتال میں فیملی پلاننگ اور گائنی کے شعبوں کو توسیع دی جائے،وزیر صحت پنجاب کی ہدایت
ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد کی بھی ڈاکٹر یاسمین راشدسے ملاقات،صحت عامہ پر گفتگو

لاہور(یو این این )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال نجی شعبے کا مثالی فلاحی ادارہ ہے جو کئی شعبوں میں مریضوں کا مفت علاج کررہا ہے۔ گلاب دیوی ہسپتال کے دورے میں بات چیت اور انتظامی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلاب دیوی ہسپتال کی سرکاری گرانٹ میں اضافے پر غور کریں گے۔اس وقت پنجاب حکومت ہسپتال کو سالانہ 40 کروڑ روپے کی گرانٹ دے رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گلاب دیوی ہسپتال میں اب کارڈیالوجی کا شعبہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلاب دیوی ہسپتال میں فیملی پلاننگ اور گائنی کے شعبوں کو توسیع دی جائے۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ سکیم جلد شروع ہو رہی ہے۔ گلاب دیوی ہسپتال بھی پینل پر آئے۔ہسپتال کی گرانٹ میں اضافے کی درخواست پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے غیر ترقیاتی اخراجات کی بجائے ترقیاتی اخراجات بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں مختلف پہلوؤں پر کام ہورہا ہے۔ وزیر صحت نے گلاب دیوی ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔دریں اثنا ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد نے سی ای او اظہر سلیم کی سربراہی میں ملاقات کی اور منتخب پسماندہ علاقوں اور کچی آبادیوں میں ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وزیر صحت نے پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبے کا صحت عامہ کی سہولیات میں تعاون خوش آئند ہے۔ جن علاقوں میں ہیلتھ مراکز کا انفراسٹرکچر کمزور ہے وہاں زیادہ توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زچہ کے گھر کے قریب ڈیلیوری کی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ پنجاب بھر میں ڈیلیوری کیسز کے لئے خصوصی ایمبولینس سروس بھی جاری ہے۔ خوشاب اور میانوالی کے دورافتادہ علاقوں میں ڈیلیوری سنٹرز کی تعداد بڑھائیں گے۔ اس ضمن میں ایچ ڈی ایف کی استعدادکار اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔سی ای او ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ان کا ادارہ مختلف علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے لئے کام کررہا ہے۔ پسماندہ علاقوں میں 61 واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگا چکے ہیں۔

Back to Conversion Tool

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com