We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لاہور(یو این این)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدراعوان کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے اور دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے، کیپٹن صفدر کے آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ انہیں بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ ہفتے بھی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، اور چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا ان سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com