We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کینسر کو شکست دے کر عرفان خان تیزی روبہ صحت

کینسر کو شکست دے کر عرفان خان تیزی روبہ صحت

ممبئی(یو این این)کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان بیماری کو شکست دینے کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار کینسر کی تشخیص کے بعد سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی گزشتہ دنوں چھٹی کیمو تھراپی ہوئی۔عرفان خان کے ڈاکٹرز نے پانچویں تھراپی کے بعد نوید سنائی تھی کہ نیورو انڈرو کرائن ٹیومر میں مبتلا اداکار نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی اور اس میں مکمل فتح کا صرف ایک مرحلہ باقی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں عبور کرلیں گے۔اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ’اداکار کی چھٹی (6) کیموتھراپی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا اور اب وہ تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں، آئندہ چند روز میں ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کریں گے جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئے گی کہ کینسر کا مرض کس حد تک ختم ہوا۔قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے مایوس نظر آئے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوگئے جبکہ تھراپی مکمل ہوجائے گی تو ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کر کے نتیجہ دیکھیں گے۔واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی۔شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com