We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کپاس کی فصل کو ضرررساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،بینش فاطمہ

کپاس کی فصل کو ضرررساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،بینش فاطمہ

لاہور (یو این این ) کپاس کی فصل آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس مرحلہ پر کاشتکار کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی و دیگر نقصان دہ کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کا بندوبست کریں فصل پر گلابی سنڈی کے خلاف سپرے جاری رکھنے بارے رہنمائی کی جارہی ہے۔ کپاس کی صاف ستھری چنائی کے فوائد بارے میں کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم جاری ہے اس سلسلہ میں گاؤں، یونین کونسل، مرکز، تحصیل اور ضلع کی سطح پر تربیتی پروگرامز اور فیلڈ ڈیز (Field Days) کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں کپاس کی صاف ستھری چنائی کے عملی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب بینش فاطمہ ساہی نے کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشات کیلئے قائم ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) سید ظفر یاب حیدر،ڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر احمد، پروفیسرڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر ریاض احمد، شیر محمد شراوت و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئیند بات یہ ہے کہ اس سیزن کے دوران کپاس کی فصل کا پھل بالکل نہیں گرا گوکہ فصل کا قد قدرے چھوٹا رہ گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ اس مرحلہ پر کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے کیونکہ کپاس کی کاشت کے تمام اضلاع میں گلابی سنڈی کے حملہ کی شدت میں اضافہ مشاہدہ میں آرہا ہے لہٰذا اس کے تدارک کیلئے دو سپرے کرائے جائیں تاکہ پیداوار میں کمی نہ ہو نیز کپاس کی کوالٹی بھی متاثر نہ ہو اور کسانوں کو پھٹی کی صحیح قیمت مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفید مکھی اور ملی بگ کے موثر تدارک کے بارے میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔ جن کھیتوں میں کپاس کی چنائی مکمل ہوچکی ہے وہاں بچے کھچے اور اَن کھلے ٹینڈوں کو توڑ کر یا بھیڑ بکریوں کو چرا کر تلف کرنے بارے آگاہی دی جائے تاکہ آنے والے سیزن کیلئے گلابی سنڈی کے حملہ کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں گلابی سنڈی معاشی نقصان دہ حد سے نیچے ہے وہاں بھی سپرے کرایا جائے کیونکہ سپرے نہ کرنے کی صورت میں یہ معاشی نقصان دہ حد سے تجاوز کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کے بارے میں کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کے عمل میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com