We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کپاس اور دھان کی آف سیزن مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

کپاس اور دھان کی آف سیزن مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار کپاس پر ہے،کپاس کی 80فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے ، بینش فاطمہ
لاہور (یو این این )امسال کپاس کی فصل گزشتہ سال سے بہتر ہے اور کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ بھی گزشتہ سال کی نسبت کم رہا۔پنجاب بھر میں کپاس کی پیسٹ سکاوٹنگ کے لیے ماہرین کی ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی میں باقاعدگی سے مصروف عمل رہی ہیں جس سے نہ صرف کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صاف چنائی پر خصوصی توجہ کے باعث مجموعی طوپرکپاس الائشوں اور ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بھی محفوظ رہی ہے اور اس سال کپاس کا ریٹ بھی کافی حوصلہ افزاء رہا جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت( ٹاسک فورس ) پنجاب نے کپاس اور دھان کی موجودہ صورت حال اور آئندہ فصل کے لیے حکمت عملی اور سفارشات مرتب کرنے کے سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چوہدری عبدالحمید ڈائریکٹر زراعت توسیع ، ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کپاس ، ڈاکٹر محمد صابرڈائریکٹر رائس، محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ، ڈاکٹر ریاض احمد ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ، ڈاکٹر خاور جواد ڈائریکٹر انٹامالوجی ، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر اگرانومی، ڈاکٹر محمد شراوت ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب نے کہا کہ ہمارے ملک میں کپاس بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار کپاس کی فصل پر ہے۔کپاس کی مجموعی پیداوار کا تقریباً80فیصد پنجاب میں حصول ہوتا ہے۔ آئندہ کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کے حصو ل کے لیے مختلف عوامل اور مراحل جن میں بیماریوں سے پاک بیج کی دسیتابی ، زمین کی تیاری،جڑی بوٹیوں کی تلفی، متوازن کھادوں کا استعمال اور ضرررساں کیڑوں کا انسداد بہت اہم ہیں۔ اس کے علاوہ کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے پیش نظر موسم سرما کے دوران موثر حکمت عملی اپنا کر آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتاہے۔ اجلاس میں دھان کی فصل کی موجودہ صورت حال اور اس کی آف سیزن مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) نے کہا کہ فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی ( سموگ) پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات یعنی دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائے جانے کے متعلق کاشتکاروں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔ انہوں نے دھان اور کپاس کے علاقوں میں آف سیزن مینجمنٹ کے لئے زراعت کی خصوصی ٹیمیں بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com