We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کوڑے کرکٹ سے بجلی ،3شہروں میں منصوبے کا جلد آغاز ہوگا، عبدالعلیم خان

کوڑے کرکٹ سے بجلی ،3شہروں میں منصوبے کا جلد آغاز ہوگا، عبدالعلیم خان

22ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی ، حکومت کی زیرو انویسٹمنٹ کے ساتھ چینی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی
لاہور 35میگاواٹ اور راولپنڈی و فیصل آباد 30میگا واٹ بجلی دیں گے،سینئر وزیر کی چینی کمپنی کے وفد سے گفتگو
لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کوڑے کرکٹ کو شہروں کے مضافاتی علاقوں میں اکٹھا کرنے کے متروک طریقے کو تبدیل کرتے ہوئے ویسٹ کولیکشن سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد صوبے کے3بڑے شہروں لاہور،فیصل آباداور راولپنڈی میں چینی کمپنی کے اشتراک سے کام کا آغاز ہو گا اور ان پراجیکٹس سے 22ماہ کے بعد بجلی کی پیداوار شروع ہو سکتی ہے جس میں پنجاب حکومت کی انویسٹمنٹ زیرو ہو گی جبکہ چینی کمپنی کوڑا خریدنے کے علاوہ بجلی پیدا ہونے کے بعد منافع میں بھی شراکت کرے گی ،اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز 90شاہراہ قائد اعظم پر چینی کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے میٹنگ کے دوران کیا ،سینئر وزیر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے نہ صرف اراضی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ گردو پیش کے علاقوں میں ماحول اور زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بتدریج صوبے کے تمام شہروں میں لینڈ فل سائٹس ختم کر دے گی اور ہر شہر میں ویسٹ کولیکشن سے کار آمد اشیاء بنائی جائیں گی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین کے علاوہ دیگر ملکوں کے اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے اور جلد اس سلسلے میں پیش رفت ہو گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں دور رس نتائج کے حامل منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کو کئی ایک چیلنج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے ،سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی لوٹ مار کے مقابلے میں موجودہ دور میں ٹھوس اور مثبت نتائج کے حامل منصوبے شروع کریں گے جن کا عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے اور کوڑا کرکٹ سے بجلی و کار آمد اشیا ء کی پیداوار اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جس پر بلا تاخیر کام شروع کر رہے ہیں۔ چینی وفد کے جنرل مینجر ژو جیابن ،بزنس مینجر نی یانگ پنگ اور لیزا شین نے اپنے ادارے چائنہ ریلوے بیورو گروپ کی طرف سے پنجاب حکومت سے ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تیار ہیں ،اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ ہفتے اس ضمن میں ضروری امور کر حتمی شکل دی جائے گی تاکہ جلد از جلد کام کا آغاز ہو سکے ،وفد نے تعاون کی یقین دہانی پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بھی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور محکمانہ امور کے حوالے سے روشنی ڈالی ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com