We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومتِ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ،وزیر محنت

حکومتِ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ،وزیر محنت

لاہور(یو این این)محکمہ محنت و انسانی وسائل ، حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ اس ضمن میں ایک تقریب سعید احمد اعوان سینٹر فار ایمپرومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنز اینڈ انوائرمنٹ (CIWCE)کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری محنت و انسانی وسائل ، سارہ اسلم نے تقریب میں موجود مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے خطاب کیا کہ محکمہ محنت و انسانی وسائل ، حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ایک مربوط منصوبہ (Integrated Project) کو جاری رکھا ہوا ہے اور یہ پراجیکٹ بڑی کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ جس کے بہت مثبت نتائج نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کو ڈسٹرکٹ لیبر آفسز کے ذریعے رجسٹر کیا گیا جبکہ لیبر انسپکٹرز ، لیبر آفیسرز و سوشل موبلائزرز باہمی تعاون سے چائلڈ لیبر کے شکاربچوں کومزدوری سے نکال کر سرکاری و پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں۔سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کو پراجیکٹ کی طرف سے مفت کتابیں ، سٹیشنری اور بیگ فراہم کئے جا رہے ہیں اور ان سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماڈل کی طرز پربچوں کو پڑھانے کے عوض فی بچہ ماہانہ 550روپے بھی ادا کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبرسے چھٹکارہ پا کر سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کے والدین / سرپرستوں کے نادرا کی وساطت سے شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں تاکہ وہ حکومتی سطح پر چلنے والے سوشل ویلفیئر پروگرامز سے فائدہ اُٹھا سکیں نیز ان بچوں کی برتھ رجسٹریشن بھی کروائی جا رہی ہے ۔ جبکہ بڑی عمر کیبچوں کو PVTCاور TEVTA کے تربیتی اداروں میں مختلف پروگرامز میں سکلز ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر دنیا بھر میں خاص طور پر جنوبی ایشیا کے خطے کا ایک اہم سماجی و معاشی مسئلہ ہے اور چائلڈ لیبر کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی ہوئی آبادی ، مہنگائی ، والدین کا تعلیم یافتہ نہ ہونا اور بچوں کے حقوق اور قوانین کے حوالے سے شعور کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر دنیا بھر کے تمام قوانین کے تحت جرم ہے کیونکہ 15سال سے کم عمر بچوں سے جسمانی مشقت لینے سے نہ صرف ان کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ہر خطے میں اس وقت بچے کسی نہ کسی شکل میں چائلڈ لیبر سے منسلک ہیں۔ وزیر محنت انصرمجید خان نے کہا کہ حکومت نے ملک کو چائلڈ لیبر سے پاک کرنے کے عزم کو اولین ترجیح دی ہے اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کے پہلے 100روزہ پلان کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عالمی معاہدے اور بچوں کے حقوق کے کنونشن کے مطابق بچوں کو سماجی ، معاشی اور اخلاقی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت و انسانی وسائل نے صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مربوط منصوبہ(Integrated Project) شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کوچائلڈ لیبر سے نکال کر پرائمری تعلیم کی فراہمی ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب کے تحت چلنے والے مربوط منصوبہ (Integrated Project) نے پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنے پہلے 100روزہ ایجنڈا میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم کو شامل کیا ہے جس کے تحت اس مسئلے سے متعلق مختلف ایشوز کے بارے میں مربوط منصوبہ (Integrated Project) کے تحت بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پرصوبائی دارالحکومت لاہوراور جنوبی پنجاب سے ملتان کو چائلڈ لیبر آگاہی مہم کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم میں چائلڈ لیبر کے شکار بچوں ا ور ان کے والدین، این جی اوز، سول سوسائٹی ، تاجر تنظیموں ، طلباء ، بار کونسلز، پالیسی میکرز، پارلیمنٹرینز ، میڈیا کے نمائندگان کو شامل کیا جائے نیزآگاہی مہم میں سیمینارز، کانفرنسز اور کلچرل پروگراموں کے ذریعے وسیع پیمانے پر چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کیلئے عام لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے۔ وزیرمحنت نے کہا کہ چائلڈ لیبر کروانے والے افراد سے قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیا جس کا موضوع چائلڈلیبر کی حوصلہ شکنی اور اس کے خاتمے کی طرف قدم بڑھانا تھا۔ بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO-Pakistan)کی کنٹری ڈائریکٹر، مس انگریڈ کرسٹنسن نے بھی خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کی آگاہی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ILO کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیرمحنت انصر مجید خان نے تقریب میں موجود بچوں میں کتابیں ،سٹیشنری اور بیگز تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر محنت نے پودا لگا کر حکومت کی طرف سے چلنے والی سرسبز پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com