We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا، علیم خان

کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا، علیم خان

لاہور(یو این این) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا۔ علیم خان نے کہا کہ نیب جتنی بار چاہے مجھے بلائے میں پیش ہوں گا۔ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا، ’میں نے عمران خان کے ساتھ 7 سال جدوجہد کی، ایک نظریے کے تحت عمران خان کا ساتھ دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ برے وقت میں کھڑا رہا، ڈٹ کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ علیم خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کی، 2013 میں ٹکٹ نہ ملنے پر بھی عمران خان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com