We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کفایت شعاری صرف عزم نہیں، عمل کے ذریعے پرچار کریں گے، محمود الرشید

کفایت شعاری صرف عزم نہیں، عمل کے ذریعے پرچار کریں گے، محمود الرشید

صوبائی کابینہ کے اجلاس کا بہاولپور میں انعقاد جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ہمارا اظہارِ یکجہتی ہے
صوبائی وزراء کا بذریعہ ٹرین سفر کرنا کفایت شعاری کی بہترین مثال ہے، صوبائی وزیر کی میڈیا ے گفتگو
لاہور(یو این این )صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کا بہاولپور میں انعقاد جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ہمارا اظہارِ یکجہتی ہے اور اسکا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی ختم کرنا ہے۔ کفایت شعاری کا صرف عزم نہیں بلکہ عمل کے ذریعے پرچار کریں گے۔ دوسرے صرف کہتے ہیں ہم کر کے دکھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ساتھ وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیرِ تعلیم ڈاکٹر مراد راس، وزیرِ جنگلات سبطین خان، خصوصی معاون برائے وزیرِ اعلیٰ اکرم چوہدری، وزیرِ کھیل تیمور بھٹی و دیگر اراکین اسمبلی بھی بذریعہ ریل روانہ ہوئے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی وزراء کا بذریعہ ٹرین سفر کرنا کفایت شعاری کی بہترین مثال ہے۔ ہم اپنی سرکاری گاڑیوں پر بھی جا سکتے تھے لیکن ہم نے ذاتی جیب سے پیسے ڈال کر عوامی سفر کو ترجیح دی۔ہم عوامی مسائل کے حل کے صرف دعوے نہیں عملاً بھی کر کے دکھائیں گے۔وزراء کی واپسی بھی بذریعہ ٹرین ہی ہو گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com