We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کشمیری رہنما ؤں نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی

کشمیری رہنما ؤں نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی

سرینگر(یو این این) حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔ کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com