We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرک پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرکے اصل مالک کو حوالہ کر دیا

کرک پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرکے اصل مالک کو حوالہ کر دیا

کرک (یو این این)مورخہ :22.07.2018کو نوید احمد نامی شخص نے تھانہ گولڑہ اسلام آبا دمیں اپنے گاڑی کی چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔جس پر گاڑی کے مالک نوید احمد نے گاڑی میں نصب GPSسسٹم سے گاڑی کی موجودہ لوکیشن معلوم کرکے ضلعی پولیس سربراہ کرک افتخار الدین کے ساتھ رابطہ کیا۔ ڈی پی او کرک نے تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او سعید خان کو واقعہ کی مکمل صورتحال سے آگاہ کرکے چوری شدہ گاڑی کو کسی بھی صورت برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ ڈی پی او کے ہدایات پر ایس ایچ او صابر آباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ گاڑی کے لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے علی خیل چوک صابر آباد کے ملحقہ علاقے میں ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کر چوری شدہ گاڑی بولان وین رجسٹریشن نمبر :DF-370اسلام آباد برنگ سفید برآمد کرکے موقع پر دو ملزمان محمد عاطف ولد محمد عارف سکنہ ملک وال تحصیل تلہ کنگ ضلع چکوال اور محمد بلال ولد رنگین خان سکنہ پلوسہ سر کو گرفتار کرکے تھانہ صابر آباد منتقل کئے گئے۔ جبکہ قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین نے گاڑی اصل مالک نوید احمد ولد جمیل احمد سکنہ محلہ شمالی ڈاکخانہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کو حوالہ کر دیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گاڑی کے مالک نے خیبر پختونخواہ پولیس باالخصوص کرک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کرک نے میری مدد کرکے میرے بچوں کی کفالت کا ذریعہ مجھے واپس دلا کر یہ واضح کر دیا کہ کرک پولیس واقعی میں عوام دوست پولیس ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com