We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرک ، امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایس ایچ اوز ، انچاراجان چوکیات اور محرران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری

کرک ، امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایس ایچ اوز ، انچاراجان چوکیات اور محرران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری

کرک (یو این این)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین نے ضلع کے موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلئے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت انچاراجان چوکیات او ر تھانہ جا ت محرران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کرک نے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پولیس افسران کی پرفارمنس کو پرکنے کے بعد اور پولیس کی کارکردگی اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ایس ایچ اوز، انچاراجان چوکیات اور محرران کی تبادلے عمل میں لائے گئے۔جبکہ اس موقع ڈی پی او کرک نے تمام ایس ایچ اوز کو تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں بدامنی پھیلانے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈال کرقا نون کی رٹ قائم رکھنے کیلئے بلا خوف وخطر فوراً سخت سے سخت ایکشن لیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت ہرگز نہ برتیں۔جبکہ انہوں مزید کہا کہ دو ماہ تک تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر کھڑی نظر رکھی جائے گی ۔جن ایس ایچ اوز کی کارکردگی ناقص رہی یا وہ علاقائی امن وامان کو مزید بہتر بنانے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈی پی او کرک نے نئے تعینات محرران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے تمام سائلین اور ہر فرد کو انتہائی عزت کے ساتھ بیٹھا کر ان کی عزت افزائی میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے ہوئے بلا تفریق قانونی امداد مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد یار تھانہ سٹی کرک کے ایس ایچ او، سب انسپکٹر جمشید خان تھانہ صابر آبا د کے ایس ایچ او ، سب انسپکٹر سعید خان تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او ، سب انسپکٹر ریحان تھانہ خرم کے ایس ایچ او ، سب انسپکٹر فرمان تھانہ ٹیر ی کے ایس ایچ او ، سب انسپکٹر ظفر خان تھانہ گرگری کے ایس ایچ او تعینات کرکے فور اً حاضری کی رپورٹ کرنے اور اپنے اپنے فرائض سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ جبکہ تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر رحیم خان ،تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد نواز اورایس ایچ او گرگری انسپکٹر محمد شوکت خان کو ہیڈ کوارٹر پولیس لائن کرک میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اور محمد فرید کو تھانہ بانڈہ سے انچارج پوسٹ احمد آباد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر نو ر بادشاہ کو تھانہ گرگری سے انچارج پوسٹ بہادر خیل تعینا ت کیا گیا۔ جبکہ محمد جاویدکو پولیس لائن کرک سے محرر تھانہ صابر آبا د ، محمد نصیر کو محر ر صابر آباد سے تھانہ بانڈہ داﺅد شاہ ، محمد عارف کو انچارج ناسک بابا سے محرر تھانہ یعقوب خان شہید ( تخت نصرتی) ،صدیق اللہ کو محرر تھانہ یعقوب خان شہید ( تخت نصرتی)سے تھانہ خرم ، ظفر علی کو پولیس لائن کرک سے محرر تھانہ شاہ سلیم ، ضمیر گل کو محرر تھانہ شاہ سلیم سے تھانہ یعقوب خان شہید ( تخت نصرتی)، نیازمرجان کو محرر تھانہ بانڈہ داﺅد شاہ ، جاوید بادشاہ کو محرر بانڈہ سے پولیس لائن کرک ،محمد رائیس ایڈیشنل محرر تھانہ گرگری سے محرر خرم ، عمر آیاز کو محرر تھانہ خرم سے انچارج ناسک بابا اور خاذق الرحمن کو تھانہ خرم سے محرر تھانہ گرگری تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com