We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرک، تخت نصرتی پولیس نے لاکھوں مالیت منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر گاڑی سمیت گرفتارکر لیا

کرک، تخت نصرتی پولیس نے لاکھوں مالیت منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر گاڑی سمیت گرفتارکر لیا

کرک(یو این این)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین کو منشیات سمگلر کی علاقہ تخت نصرتی میں نقل وحرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی ۔ اطلاع کے پیش نظر ڈی پی او کرک کے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ یعقوب خان شہید (تخت نصرتی) کے ایس ایچ او افضل خان نے ریسکیو 15 سکواڈ اور پولیس نفری کے ہمراہ نرے خوڑہ قبرستان کے مقام پر خصوصی ناکہ بندی کرکے پولیس نے موٹر کار نمبری 8426 برنگ سفید کو روک کر موٹر کار کی تلاشی لیتے ہوئے موٹر کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 14ہزار گرام( یعنی 14کلو)چرس برآمد کرکے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات سمگلر رشید زمان ولد مثال خان سکنہ اودین شاہ کلے کو گرفتار کرکے موٹر کار قبضہ پولیس کی گئی.جبکہ ملزم کو منشیات اور موٹر کار سمیت مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com