We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرپٹ ایکسین سمن آباد لیسکوکی معطلی اور تبدیلی تک احتجاج جاری رہے گا ، پیغام یونین

کرپٹ ایکسین سمن آباد لیسکوکی معطلی اور تبدیلی تک احتجاج جاری رہے گا ، پیغام یونین

لاہور (یو این این )ایکسین سمن آباد لیسکو کیخلاف پیغام یونین نے SEآفس سیکنڈ سرکل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کرپٹ ایکسین سمن آباد لیسکوکی معطلی اور تبدیلی تک پیغام یونین اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔ واپڈا پیغام یونین کسی بھی ملازم کو نوکری سے برخاست نہیں ہونے دے گی ۔ ان خیالات کا اظہارپیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے SE سیکنڈ سرکل آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان، چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر FIA سے اپیل کرتے ہیں کہ ایکسین سمن آباد سمیت تمام واپڈا لیسکو افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم جاری فرمائیں اور مزید کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کو ہم ان شاء اللہ کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسین سمن آباد اپنے کار خاص میاں کلیم ہیڈکلرک کیساتھ مل کرصارفین سے بھتہ وصول کرتا ہے۔پیغام یونین کی جنگ لیسکو میں کرپٹ مافیا کیخلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیغام یونین کے ممبرمبشر حسین کو نوکری سے غیر قانونی طورپر برطرف کیا گیا جس کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے ایکسین کے ٹاؤٹ میاں کلیم کو سترہ ہزار روہے رشوت دینے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایکسین سمن آباد کے ایماء پر پیغام یونین کے نمائندگان پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتارکیا جائے اور پیغام یونین نمائندگان کیخلاف جھوٹی FIR ختم کی جائے اورمبشر حسین کو فوری بحال کیا جائے۔ اگر پیغام یونین کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو -15اگست بروز بدھ SEآفس سیکنڈسرکل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com